سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم کہے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا تو مطلب انا ریاست سے بڑی ہے، وزیراعظم کا یہ رویہ فاشزم کی سمت ہے۔
رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست شہریوں کیلئے ماں جیسی ہے، آئین جان و مال اور آزادی کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئلہ کان کنوں کے اہلخانہ ان کی میت لیے منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ میں بیٹھے ہیں، وزیراعظم اپنی سرکاری قید کی بیڑیاں توڑ کر ان لوگوں کے پاس نہیں پہنچ سکے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ان افراد پر ظلم کیا گیا ہے اور ریاست خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے، صدر پاکستان میتوں پر سے پرواز کرکے گوادر پہنچے لیکن کوئٹہ نہیں اترے۔
سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست شہریوں کے لیے اس وقت ماں جیسی ہے، آئین جان و مال اور آزادی کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئلہ کان کنوں کے اہل خانہ انکی میت لیے منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ میں بیٹھے ہیں لیکن وزیر اعظم اپنی سرکاری قید کی بیڑیاں توڑ کر ان لوگوں کے پاس نہیں پہنچ سکے جن کو نشانہ بنایا گیا۔
رضا ربانی نے کہا کہ ان افراد پر ظلم کیا گیا ہے اور ریاست خاموشی سے تماشہ دیکھ رہی ہے۔ ریاست کے ظالمانہ رویہ کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صدر پاکستان میتوں پر سے پرواز کرکے گوادر پہنچے، لیکن کوئٹہ نہیں اترے۔