• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللّٰہ گرفتار،آئی جی خیبرپختونخوا


کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللّٰہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 انسکپٹرجنرل خیبرپختونخوا پولیس ثناء اللّٰہ عباسی  نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللّٰہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ  ملزم نے مندر مسمار کرنے کے لیے لوگوں کو اکھٹا کرنے میں معاونت کی تھی۔


 آئی جی کے پی نے کہا کہ  مندر کو مسمار کرنے میں ملوث 110 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ  اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین