• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح خان اور کرن جوہر کا شمار بالی ووڈ کے مشہور و معروف ہدایتکاروں میں ہوتا ہے، لیکن ان کے حوالے سے بہت کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ فرح خان کا کرن جوہر سے شادی کا ارادہ تھا تاہم کرن نے ان کی پیشکش قبول نہ کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 میں کرن جوہر نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ میں نے بعض تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے فرح خان سے شادی سے انکار کیا۔

شو میں ہی انہوں نے اپنے ذو معنی جملے کی وضاحت نہیں کی۔

پروگرام میں فرح خان نے کرن جوہر کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کو درست قرار دیا اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت کرن جوہر سے شادی کرنے کی خواہاں تھیں۔

کرن جوہر نے پروگرام میں کہا کہ  ’فرح خان کو میں نے بتایا کہ ٹی وی کا ٹاور بھی چلنا چاہیے اور اگر ایسا نہ ہو تو ٹی وی کو ہی بند کردینا چاہیے۔‘

کرن کے مطابق انہوں نے فرح خان سے شادی کرنے سے انکار کیا، تاہم انہوں نے مذکورہ ذو معنی جملوں کی وضاحت نہیں کی۔

خیال رہے کہ 48 سالہ کرن جوہر غیر شادی شدہ ہیں، تاہم انہوں نے 2 بچے گود لے رکھے ہیں، دوسری جانب 56 سالہ فرح خان نے 2004 میں خود سے کم عمر فلم ساز سریش کندر سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔

تازہ ترین