• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قیمتوں میں شوگر ملز نے اضافہ شروع کر دیا، حماد اظہر


کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ جیسے ہی درآمدی چینی ختم ہوئی ہے تو مقامی چینی کی قیمتوں میں شوگر ملز نے اضافہ شروع کر دیا ، آڑتھیوں کا اور سٹے بازوں کا بھی کردار نظر آتا ہے جس پر ہم ایکشن لے رہے ہیں،۔ چیئرمین پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اسکندر خان نے کہا کہ پورے پاکستان کے اندر اگر ملیں تیس نومبر کو چلی ہوتیں تو پروڈکیشن زیادہ ہوتی ہے،رہنما مجلس وحدت المسلمین آغا رضا نے کہا کہ یہ بات ماننا پڑے گی کہ ماضی کی کسی بھی حکومت نے ان معاملات میں اتنی سنجیدگی نہیں دکھائی جتنی اس تحریری معاہدے کی شکل میں دکھائی گئی ہے،جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے آغاز میں پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ شہداء کے لواحقین نے لچک کا مظاہرہ کیا وزیراعظم کی بات مان لی اور آج اپنے پیاروں کو دفنا دیا جس کے بعد وزیراعظم پہنچے اور کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں جو اس میں ملوث تھا ہم ا سکے پیچھے جائیں گے اور اسپیشل سیکیورٹی سیل بنائیں گے۔ آغا رضا نے کہا کہ ہم نے بلیک میلنگ والے جملے پر ہم نے اعتراض کیا جس پر وزیراعظم نے بتایا کہ وہ جملہ شہداء کے لواحقین کے لیے نہیں تھا جملہ پی ڈی ایم کے لیے تھا۔ رہنما مجلس وحدت مسلمین آغا رضا نے کہا کہ کچھ نہ ہونے سے کچھ کر جانا بہتر ہے پچھلے بائیس سال سے ہم لاشے اٹھا رہے ہیں سنوائی نہیں ہوئی نوٹیفکیشن کی صورت میں کم سے کم پہلی مرتبہ یہ ہوا ہے کہ دستاویزی صورت میں تمام چیزیں سامنے آگئی ہیں۔یہ بات ماننا پڑے گی کہ ماضی کی کسی بھی حکومت نے ان معاملات میں اتنی سنجیدگی نہیں دکھائی جتنی اس تحریری معاہدے کی شکل میں دکھائی گئی ہے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حوالے سے بتاؤں گا کہ اگر کوئی ہجرت کر کے پاکستان آیا ہے تو کیا ان کو شناختی کارڈ نہیں دینا چاہیے اس حوالے سے ہمیں ماضی میں بہت تنگ کیا گیا ہے اب انہوں نے کہا ہے ہمارے علاقے میں ہی نادرا اور پاسپورٹ آفیس کھولیں گے ہم ڈیڑھ کلو میٹر کے علاقے میں قیدزندگی گزار رہے ہیں ۔ میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پی ڈی ایم کا انقلابی نظریہ پیچھے رہ گیا ہے ۔اس حوالے سے مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ اتنے بڑے کراسیس کو چھوڑ کر آپ دوبارہ ان موضوعات پر آگئے ہیں ۔ محمد زبیر نے کہا کہ بالکل پی ڈی ایم پر بات ہوسکتی ہے لیکن مچھ سانحہ کے حوالے سے بھی اپوزیشن کا موقف لینا چاہیے تھا، وزیراعظم کے بروقت کوئٹہ نہ جانے کے فیصلے پر اور بلیک میلر کہاگیا، جانے کے حوالے سے شرطیں لگا دی گئیں اس پر تنقید ہوتی رہے گی۔ ۔ میزبان شہزاد اقبال نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ قیمتیں 80 تک آگئی تھیں اب دوبارہ نوے سے آگے جارہی ہیں اور شوگر مل کا یہ کہنا ہے کہ ہمیں کرشنگ سیزن کا قبل ازوقت آغاز ہوگیا ہے جو گنے کی قیمت میں اضافہ کی وجہ ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہا نومبر کے وسط میں چینی کی قیمتیں نیچے جانا شروع ہوگئی تھیں۔ میری رائے یہ ہے کہ سب سے بڑی وجہ جو مجھے نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ جیسے ہی پنجاب حکومت اور کے پی میں سے امپورٹڈ چینی نکلی ہے جو کنٹرول ریٹ پر فروخت کی جارہی تھی تمام اضلاع میں پنجاب کے خاص طور پر اسی ٹائم ہم نے دیکھا کہ جیسے ہی چینی ختم ہوئی ہے تو لوکل چینی کی قیمتوں میں شوگر ملز نے قیمتوں میں اضافہ شروع کر دیا ہے دوسری وجہ یہ نظر آئی کہ گنے کی قیمتیں اس دفعہ کسانوں کو اچھی مل رہی ہیں اور اس کے اندر تھوڑا بہت آڑتھیوں کا اور سٹے بازوں کا بھی کردار نظر آتا ہے اس دفعہ ہمیں آرتھیوں کا رول بہت زیادہ نظر آیا ہے پنجاب میں دو سے تین دنوں کے اندر ڈھائی سو قریب جو غیر قانونی کانٹے لگے ہوتے ہیں ان کو سیل کر دیا گیا ہے۔ہم نے ایک فیصلہ انتظامی کیا ہے اور تین پالیسی پر کیے ہیں ہم نے صوبائی حکومتوں کو واضح ہدایت دی ہے کہ آڑتھیوں کا رول ختم کریں دوسرا پالیسی کے اوپر پر تین فیصلے کرنے جارہے ہیں ای سی سی میں ایک سمری ہماری وزارت لے کر جارہی ہے را شوگر کی جو امپورٹ ہے اس پر سے ٹیکسز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں ایف بی آر کے کیمرے لگ جائیں گے اور شوگر مل کی مانیٹرنگ شروع ہوجائے گی۔ چیئرمین پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اسکندر خان نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں چینی کی قیمت کم رہے اس کے لیے میں نے یہ خط لکھا ہے اس میں سارے فیکٹ ڈاکیومنٹ کیے ہیں اب کوئی کچھ بھی ہے اس سے فرق نہیں پڑتا میں کہہ رہا ہوں ریکوری سے کم ہوئی ہے اس پر جے آئی ٹی بیٹھا دیں۔ 

تازہ ترین