• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا ترسیلی نظام ملک بھر میں بحال ہوگیا، این ٹی ڈی سی




نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا ترسیلی نظام ملک بھر میں بحال ہوگیا ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق تمام 500 کے وی اور 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی سپلائی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق جامشور کے 500 کے وی، این کے آئی (کراچی) ٹرانسمیشن لائن سے بھی شہر قائد کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔


این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گڈو سے ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو بھی بجلی کی سپلائی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) نے ترسیلی نظام میں خرابی کے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق کمیٹی جلد رپورٹ دے گی اور فالٹ اور ذمے داری کا تعین بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین