• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور ڈویژن کا مفتاح اسماعیل کے دعوؤں پر جواب

پاور ڈویژن نے مفتاح اسماعیل کے اعداد و شمار پر جواب دے دیا۔

پاور ڈویژن نے مفتاح اسماعیل کے دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جولائی 2019 تا جنوری 2020 تک گردشی قرضوں میں اضافے کو ماہانہ 12 سے 14 ارب تک لائے۔

مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ اگست 2018 میں گردشی قرضے میں ماہانہ اضافہ 39 ارب روپے تھا۔


پاور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر جنوری اور اپریل 2020 میں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ موخر کی گئیں۔

مفتاح اسماعیل کے دعوؤں کے جواب میں اعداد و شمار پر مبنی جواب میں پاور ڈویژن نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مارچ 2020 سے 3 مہینے کے لیے بل موخر کیے گئے۔

وزیراعظم کے بل موخر ریلیف کے باعث سرکلر ڈیٹ میں 320 ارب روپے کا اضافہ ہوا، 20-2019 میں گردشی قرضے میں 538 ارب اضافہ ہوا۔

پاور ڈویژن نے مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جولائی سے ستمبر 2020 کے دوران گردشی قرضوں کے بہاؤ میں 14 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا نومبر 2020 ماہانہ گردشی قرضہ بڑھنے کی رفتار 31 ارب روپے رہی۔

تازہ ترین