• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید وعدے پر قائم رہیں، 19 جنوری کو آرہے ہیں، غفور حیدری

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید اپنے وعدے پرقائم رہیں،ہم 19 جنوری کو آرہے ہیں، راستے نہ روکیں، اجتماع بڑا ہوگیا تو اسی وقت دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پہلے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ، پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں جارہی ہے اس سے کیسے اخذ کرلیا کہ کمزور ہورہی ہے،حکمران پی ڈی ایم کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی بوکھلاہٹ چھپانے کیلئے اب پروپیگنڈے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں چمگادڑبیٹھے ہیں،پوری قوم سراپا احتجاج ہے اسکے باوجود وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتے، 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرینگے۔

تازہ ترین