• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ہائی کورٹ نے کنگنا اور انکی بہن کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کو بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اور انکی بہن رنگولی چنڈیل کی عبوری ریلیف پر مبنی ضمانت جس میں کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی جبری کارروائی نہ کی جائے، کی 25جنوری تک توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ان دونوں بہنوں کے خلاف بغاوت اور دیگر الزامات پر مبنی ایف آئی آر درج ہے۔ عدالت نے اس موقع پر سٹی پولیس کو یہ بھی حکم دیا کہ اس توسیعی مدت کے دوران دونوں بہنوں کو پوچھ گچھ کے لیے بھی نہ طلب کیا جائے۔


اس سے قبل کنگنا اور انکی بہن رنگولی نے 8 جنوری کو ممبئی میں واقع باندرہ پولیس اسٹیشن جاکر گزشتہ برس نومبر میں ممبئی ہائیکورٹ کے سامنے پولیس اسٹیشن کو بیان دینے کے حوالے سے جو یقین دہائی کرائی تھی اس پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ان دونوں پر بغاوت اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے سے مبینہ طور پر نفرت پھیلانے اور کمیونل تشدد کو ہوا دینے کے الزامات پر مقدمہ درج ہے۔

اس مقدمے کے سلسلے میں باندرہ کے مجسٹریٹ کی عدالت  نے پولیس کو دونوں بہنوں کے خلاف شکایت کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیا تھا، جس پر دونوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

تازہ ترین