• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کی غیر قانونی تعمیرات گرانے کیخلاف درخواست مسترد

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف بھارتی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات گرانے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کی فلیٹوں میں غیر قانونی تعمیرات گرانے سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو روکنے کی درخواست مستر د کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت نے اپنے تین فلیٹوں کو بنانے وقت منظور شدہ اسکیم کی سنگین خلاف ورزی کی۔ممبئی کی مضافاتی علاقہ ڈنڈوشی کی عدالت نے گزشتہ ہفتے داخل درخواست کو خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اداکارہ نے 16 منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر اپنے تین فلیٹوں کو ملایا ہے۔ جج نے فیصلے میں لکھا کہ ایسا کرتے ہوئے انہوں نے سنک ایریا، ڈکٹ ایریا اور عام راستہ کو کور کردیا جو منظور شدہ اسکیم کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اداکارہ کو فلیٹ کو بنانے سے قبل مجاز اتھارٹی کی منظوری لینا چاہئے تھی۔واضح رہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے مارچ2018میں اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کے کھار کے علاقے میں تین فلیٹوں میں غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کیا تھا۔

تازہ ترین