• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب تک کتنی رقم ریکور کی؟ نیب کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں


وفاقی احتساب بیورو (نیب)  نے مختلف کیسز میں کتنی رقم ریکور کی؟ نیب کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی طرف سے سال 2020 میں 389 ارب روپے کی برآمدگی کے معاملے میں نیب نے کیسز سے ریکارڈ لیے بغیر برآمدگی کے اعداد و شمار جاری کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے کس کیس میں کتنی رقم برآمد کی فی الحال ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، ریکارڈ اکٹھا کررہے ہیں، اسے سالانہ رپورٹ میں شائع کریں گے۔

نیب راولپنڈی نے 196 ارب 22 کروڑ سے زائد کی رقم برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ نیب لاہور نے 92 ارب 2 کروڑ سے زائد کی رقم کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا۔


نیب کراچی نے 80 ارب 97 کروڑ 57 لاکھ، نیب سکھر نے 16 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری کا دعویٰ کیا تھا۔

نیب خیبر پختونخوا نے 13 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار روپے، نیب بلوچستان نے 4 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار اور نیب ملتان نے 49 کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار روپے ریکوری کا دعویٰ کیا تھا۔

ایک ہفتے قبل وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نیب نے گزشتہ دو سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی ہے ۔

تازہ ترین