وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سانحہ مچھ کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے سانحہ مچھ کی شدید مذمت کی اور اس سانحے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان اور جنرل قمر باجوہ کی ملاقات کے دوران قومی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ ایل او سی پر سیز فائز کی بھارتی خلاف ورزیوں بھی زیر غور آئیں۔