• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں، محمود اچکزئی

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری تحریک کا مقصد وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا نہیں بلکہ ووٹ کو عزت دینا ہے۔

مالاکنڈ میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پوری قوم کے لیے جدوجہد کررہی ہیں، پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمانداری سے بات کرنے والوں کے خلاف کیسز بنتے ہیں، ہمیں جمہوریت اور ووٹ کی قدر کرنی چاہیے۔


اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم کا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں ہم ووٹ کی عزت چاہتے ہیں۔

تازہ ترین