• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو اسمتھ نے بھارتی ٹیم کے ساتھ چیٹنگ کر ڈالی


جنوبی افریقا میں بال ٹیمپرنگ کے جرم کا ارتکاب کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے اب اپنے ملک میں آئی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ چیٹنگ کرڈالی۔ 

بھارت کا جاری دورہ آسٹریلیا کسی نہ کسی وجہ سے شہہ سرخیوں میں رہا ہے جہاں روی چندر ایشون کی ٹم پین سے گفتگو ہو یا پھر محمد سراج کا کراؤڈ کی جانب نسلی تعصب کا سامنا۔ 

تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ کے بعد اسٹیو اسمتھ کو بھارتیوں نے چیٹر کا لقب دے ڈالا۔ 

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اسٹیو اسمتھ بھارتی بلے باز ریشبھ پنٹ کا بیٹنگ گارڈ خراب کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ایک بیٹسمین کے لیے بولر کا پراعتماد انداز میں سامنا کرنے کے لیے یہی بیٹنگ گارڈ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

اس بیٹنگ گارڈ کی مدد سے ایک بیٹسمین بیٹنگ کریز پر اپنی مرضی کی پوزیشن پر ہر مرتبہ آسانی کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے اور آسانی کے ساتھ شاٹ کھیل سکتا ہے۔ 

تاہم اسٹیو اسمتھ نے مبینہ طور پر ریشبھ پنٹ کی اسی آسانی کو خراب کرنے کی کوشش کی اور ان کا بیٹنگ گارڈ کے لیے لگایا گیا نشان مٹادیا۔ 

اسٹیو اسمتھ کے کریز پر کھڑے ہونے، چلنے اور پھر اپنے جوتے سے گارڈ کو مٹانے کی ویڈیو اسٹمپ کیمرے میں قید ہوگئی۔ 

تازہ ترین