فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ صحت نے ملک میں استعمال کے لئے روسی کورونا ویکسین اسپٹنک فائیو کو رجسٹرڈ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے خودمختار دولت فنڈ نے پیر کو یہ بات بتائی ہے کہ اس ویکسین کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ فلسطین پہنچنے کی امید کی ہے۔
روس میں کام کرنے والا سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) جو بیرون ملک ویکسین کی مارکیٹنگ کا ذمہ دار ہے، نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین کی مکمل کھیپ بھجوائے جانے کی بھی توقع ہے۔
سرمایہ کاری فنڈ کی جانب سے تا حال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کو بھجوائی جانے والی ویکسین کی پہلی کھیپ میں کتنے افراد کے لیے اسپٹنک ویکسین بھجوائی جائے گی۔