• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: منی لانڈرنگ اور بٹ کوائن کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

حیدر آباد میں منی لانڈرنگ اور بٹ کوائن کیس کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ 

سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کے جسٹس نظر اکبر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حیدرآباد ملزم پر مبینہ الزام ممنوعہ شق کے زمرے میں نہیں آتا، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر فائنل چارج شیٹ تک پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالتی حکمنامہ میں سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عبدالرؤف کیس، دیگر میں ضمانت کا بھی حوالہ دیا گیا اور ریمارکس دیے گئے کہ یہ کیس بھی اسی نوعیت کا ہے، ضمانت 20 لاکھ روپے کے عوض منظور کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ہریش کریلا کو کروڑوں روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ 

وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی اے نے کیس کا رُخ موڑنے کے لیے بٹ کوئن کرنسی کے استعمال کا ذکر شامل کیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران جج نے کا عدالت کو جواب سے استفسار کیا کہ عدالت کو بتائیں بٹ کوائن کا کوئی قانون موجود ہے جس پر انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ 

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

تازہ ترین