• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نے نئے وکیل کی خدمات کیوں حاصل کیں؟

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے اپنے خلاف اسلام آباد احتساب عدالت میں زیرِ سماعت نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں نئے وکیل ذوالفقار عباس نقوی کی خدمات حاصل کر لیں۔

احسن اقبال کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی نے وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے عدالت سے سماعت کے التواء کی استدعا کر دی۔

احسن اقبال کے وکیل نے استدعاکی کہ ریفرنس پورا پڑھنا ہے، اس سے پہلے ملزمان کے بیانات نہ قلم بند کیئے جائیں۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔


واضح رہے کہ احسن اقبال کے سابق وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج تعینات ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنا وکیل تبدیل کرنا پڑا۔

تازہ ترین