• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار خان چانڈیو اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکنِ سندھ اسمبلی (ایم پی اے) نوابزادہ سردار خان چانڈیو سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سردار خان چانڈیو اور برہان چانڈیو کے خلاف تیسری انکوائری بھی شروع کر دی۔

نیب پراسیکیوٹر سکھر نے جاری نئی انکوائری میں پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف شکار پور میں سرکاری گندم میں فراڈ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔


انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ انکوائری کے لیے مہلت درکار ہے، ان ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے سردار خان چانڈیو سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔

تازہ ترین