• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانیہ مشکل ترین صورتحال سے دوچار

برطانیہ جنگ عظیم سے اب تک کی سب سے مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے۔ 1940 کے بعد ملک میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ کورونا وائرس ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  2020 میں تقریباً  697،000 اموات رجسٹر ہوئیں۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث انگلینڈ میں مزید سخت اقدامات کا امکان ہے۔ 


دوسری جانب برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں سخت اقدامات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ 

صحت کے حوالے سے سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین جیریمی ہنٹ نے کہا کہ فروری میں قومی محکمہ صحت پرسخت دباؤ آسکتا ہے۔ کورونا کے باعث اموات میں اضافہ سے تدفین کے اخراجات بڑھ گئے۔

تازہ ترین