لندن ( پ ر) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کے ترجمان اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نعیم نقشبندئ ، مرکزی صدر حاجی عابد حسین ، مرکزی جنرل سیکرٹری آصف خان، سینئر نائب صدر چوہدری آفتاب حسین، صدر نارتھ انگلینڈہارون نذیر، صدر ساؤتھ انگلینڈ اسلم ڈوگر،مرکزی ترجمان پروفیسر مسعود ہزاروی، صدر گریٹر لندن فدا حسین چوہدری،صدر او پی ڈبلیو سی بزنس فورم برطانیہ ویورپ مجاہد حسین ، صدر بزنس فورم برطانیہ نعیم طاہر، صدر پروفیشنل فورم انجینئر فرخ جمیل ، صدر او پی ڈبلیو سی یوتھ فورم منصور کیانی،جنرل سیکرٹری نارتھ اورنگزیب چوہدری ،صدر کونسلرز فورم ساؤتھ انگلینڈ قیصرچوہدری، صدر کونسلرز فورم نارتھ انگلینڈ کونسلر عاصم رشید ،کونسلر عنصر حسین، میئر مزمل حسین، صدر آکسفورڈ عمران رانا ،راجہ ظفر اقبال ،کونسلر کاشان واجد ،کونسلر نوید رانا سلاؤ ،کونسلر مسعود بیڈفورڈ ، کونسلر طاہر ملک لوٹن ، صدر او پی ڈبلیو سی کرالےارشد کیانی ، چوہدری طارق ، عابد مغل شیفیلڈ ،کوآرڈینیٹر لندن امجد امین بوبی ، صدر او پی ڈبلیو سی ویمن فورم ڈاکٹر نورین ، ایسٹر کھوکھر ، طلعت گِل، عاصمہ عظیم برمنگھم ، شازیہ حسین بریڈ فورڈ، صدر پروفیشنل فورم ساؤتھ انجینئر وقاص سہیل، صدر او پی ڈبلیو سی برمنگھم چوہدری عابدحسین ، صدر ہیومن رائٹس فورم ساؤتھ عمر شیخ ، صدر او پی ڈبلیو سی کرسچئن فورم عمانوئیل رائے اور اوپی ڈبلیو سی و کونسلرز فورم برطانیہ کے دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کورونا وباء کے کٹھن دورانیہ میں برطانیہ کی اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کیلئے نادرا ، پاسپورٹ ، ایمر جنسی ویزا ، دستاویزات کی تصدیق اور باالخصوص میتوں کی ری پیٹری ایش کے حوالے سے شاندار سہولیات فراہم کرنے اور آسانیاں پیدا کرنے پر ہائی کمشنر معظم احمد خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی ان کی خدمات پر معترف و مشکور ہے۔ چئیرمین او پی ڈبلیو سی و ترجمان او پی سی پنجاب نعیم نقشبندی اور مرکزی صدر عابد حسین کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر معظم احمد خان اور ان کی ٹیم میں شامل ہائی کمیشن و قونصلیٹس کے دیگر اعلی افسران، ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب، قونصلر شیر عباس ، ہیڈ آف چانسری حسن علی ضیغم ، فرسٹ سیکرٹری و سابق انچارج قونصلر اینڈ کمیونٹی افئیرز دلدار علی ابڑو ،فیصل محمود ، پریس اتاشی منیر احمد ،قونصل جنرل برمنگھم احمر اسمعیٰل، سردار محمد خٹک ، سی جی مانچسٹر طارق وزیر ، سی جی بریڈ فورڈ ابرارحسین سمیت دیگر افسران و اسٹاف کی انتھک محنت و کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی شاندار خدمات کو لائق تحسین قرار دیا اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بھی برطانیہ میں قیام پذیر تارکین وطن کے متعلقہ مسائل کے حوالے سے ہائی کمیشن اور قونصلیٹس کمیونٹی کیلئے سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔