• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، نندی پور ریفرنس، بابر اعوان اور ریگر کی بریت درست قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ، نندی پور ریفرنس، بابر اعوان اور ریگر کی بریت درست قرار


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوروکریسی میں خوف کا تاثر ختم کرنا نیب کی ذمہ داری قرار دیدیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نندی پور پاور ریفرنس میں بابر اعوان اور دیگر ملزمان کی بریت سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے نیب اپیلیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نندی پور اپیلوں کا تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں بابر اعوان کے ساتھ ساتھ نوکر شاہی کیلئے بھی بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بیوروکریٹ بھی انسان ہوتا ہے، اسکی ہر غلطی ضروری نہیں کرپشن ہی ہو، بیوروکریسی میں خوف کے تاثر کو ختم کرنا نیب کی ذمہ داری ہے۔

کرپشن مالی فائدہ لینے یا دینے کیلئے فراڈ اور بدنیتی سے کیا گیا اقدام ہی ہوتا ہے، آئین کے تحت چلنے والے ملک میں کرپشن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ہوسکتا ہے نیب نندی پور کیس میں سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے متاثر ہوا ہو، نیب کو کسی بھی فورم کی آبزرویشنز سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین