آپ آف لائن ہیں
منگل5؍جمادی الثانی 1442ھ 19؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عمران خان کے نمبر ون کپتان بننے پر کوہلی کی ٹرولنگ ہوگئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پول میں عمران خان کے نمبر ون کپتان بننے پر پاکستان میں شائقین کرکٹ خوشی سے نہال ہیں اور اپنی اس خوشی کا اظہار وہ سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کررہے ہیں۔

پاکستان کی عموماً خوشی اس وقت دُگنی ہوجاتی ہے کہ جب بھارت کو شکست دی جائے، عمران خان نے بھی کچھ ایسا ہی کیا، پول میں موجود عمران خان کے ساتھ کوہلی بھی موجود تھے جو پول میں دوسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے۔


کوہلی کے دوسرے نمبر پر آنے پر صارفین کو تو جیسے پُرمزاح تبصروں، میمز اور چٹکلے بنانے کا موقع مل گیا، اپنے میمز اور چٹکلوں سے بھارت کو ٹرول کیا جارہا ہے۔

عمران خان کے نمبر ون آنے پر ناصرف عام عوام بلکہ وزراء بھی سوشل میڈیا پیغامات شیئر کررہے ہیں اور عمران خان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ کپتان عمران خان محض پی ڈی ایم کو ہی شکست نہیں دے رہے۔

ٹوئٹر پر اس وقت سرفہرست ٹرینڈز میں عمران خان کی اسی کامیابی کا تذکرہ ہے، ٹوئٹر پر موجود پہلا ٹرینڈ ’پاکستان شوکس انڈیا‘ یعنی پاکستان نے بھارت کو حیران کردیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ 29سال گزر جانے کے بعد بھی کپتان کرکٹ کے میدانوں میں نمبر ون ہیں۔

عمران خان کی جیت پر شیئر کیے جانے والے چند چٹکلے:


خاص رپورٹ سے مزید