آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فرحان سعید نے جینے کے دو طریقے بتا دیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے زندگی جینے کے دو طریقے بتا دیے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فرحان سعید نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ لیدر کی سیاہ جیکٹ پہنے سڑک پر کھڑے ہیں۔


تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فرحان سعید نظریں جھکائے کچھ سوچ رہے ہیں۔

فرحان سعید نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی جینے کے دو طریقے ہیں۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنے لیے جی لو جبکہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ لوگوں کے لیے جیو۔‘

اُنہوں نے صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کونسا طریقہ اپنانا چاہو گے؟‘

فرحان سعید کے پوچھنے پر رابّیعہ نامی صارف نے کہا کہ ’اگر دوسرے لوگ آپ کی پراوہ نہیں کرتے ہیں تو پھر ہمیں خود کی ذات کے لیے جینا چاہیے۔‘

فائزہ نامی صارف نے بھی کہا کہ ’خود کے لیے جینا ہی بہتر ہے کیونکہ لوگوں نے آخر میں وہی کرنا جو وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں جن کی تردید عروہ کے والد نے کی تھی۔

 عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی 18 دسمبر 2016ء کو ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید