• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل انور سیال کا چیئرمین نیب کو الزامات ثابت کرنے کا چیلنج

وزیر آب پاشی سندھ سہیل انور سیال نے چیئرمی قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کو الزامات ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سہیل انور سیال نے کہا کہ مجھے میڈیا سے پتا چلا کہ میرے خلاف نیب انکوائری (پوچھ گچھ) کو انویسٹی گیشن (تحقیقات) میں بدل دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چیئرمین نیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھ پر عائد الزامات ثابت کریں۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے گھر سرکاری زمین پر بنایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس الزام کے حوالے سے محکمہ ریونیو نے لکھ کر دیا ہے کہ میرا گھر سرکاری زمین پر نہیں بنایا گیا ہے۔

سہیل انور سیال نے کہا کہ میرے والد نے گھر ایف بی آر میں ظاہر کیا تھا، میں کہتا ہوں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر پریس ریلیز میں ہی الزامات ثابت کردیں۔

انہوں نے کہا کہ میرےبھائی نے انکوائری کے خلاف پٹیشن کی تو اُسے بھی نیب نے نوٹس جاری کردیا ہے۔

صوبائی وزیر آب پاشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو اپیل کی تھی کہ مجھ سے ملیں میرے سیاسی مخالفت نے میرے خلاف شکایت کی ہے۔

تازہ ترین