• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی سوشل میڈیا پر غلطی، صارف کی نشاندہی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر فعال رہنے کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور حال ہی میں امیتابھ بچن نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایک غلطی کی جس پر صارفین نے نشاندہی کی۔

امیتابھ بچن نے حال ہی میں ماضی کی خوبصورت یاد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ابھیشیک بچن بھی ہیں۔اس تصویر کے کیپشن میں اداکار امیتابھ بچن نے بتایا کہ ʼیہ تاشقند میں 1900 کی ایک تصویر ہے جب ابھیشیک بچن نے پہلی بار آٹو گراف دیا تھا۔

امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

لیکن اس تصویر میں بالی وڈ کے میگا اسٹار نے ایک غلطی کر دی جس کی رہنمائی کمنٹ سیکشن میں ان کے مداح نے کی۔امیتابھ نے اپنی تصویر کے کیپشن میں غلطی سے 1990کی جگہ 1900 لکھ دیا تھا جس کی نشاندہی ان کے چاہنے والی شفق نے کی۔

شفق خان نے امیتابھ کی پوسٹ پر ان کی غلطی کی رہنمائی کرتے ہوئے لکھا کہ ʼسر میرے خیال میں آپ کا مطلب 1990 ہو گاʼ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں غلطی کی تھی جس کے بعد انہیں کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پھر انہوں نے غلطی درست کر کے معافی بھی مانگی تھی۔

تازہ ترین