• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کا پول،عمران خان بہترین کپتان،عظیم کرکٹر قرار

آئی سی سی کا پول،عمران خان بہترین کپتان،عظیم کرکٹر قرار 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شائقین کرکٹ کیلئے دنیائے کرکٹ کے چار بہترین کپتانوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر پول جاری کیا، پول میں 47 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد عمران خان بہترین کپتان بن گئےپول میں پوچھا گیا تھا کہ آپ کی نظر میں کونسا کپتان بہترین ہے۔ 24 گھنٹوں کے لیے جاری کیے گئے پول میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا اور عمران خان کو بہترین کپتان قرار دیا۔بیٹنگ کے 25.43 ٹیسٹ ایوریج اور بولنگ کے 25.53 اوسط کے ساتھ موجود وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان نے 47.3 فیصد ووٹس کے ساتھ پول میں پہلے نمبر پر آئے۔پاکستان کی سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ لیجنڈ عمران خان کو عظیم کرکٹرز میں بہترین قرار دے دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹ لیجنڈ عمران خان کو عظیم کرکٹرز میں بہترین قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرPakistan shocks Indiaکا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 12 جنوری کو ایک پول کا آغاز کیا تھا جس میں عمران خان، بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلیا کے میگ لیننگ میں سے بہترین کا انتخاب کرنے کا کہا گیا تھا۔ایک موقع پر ویرات کوہلی پول میں آگے تھے لیکن بعد میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے کپتان عمران خان کو جتوادیا۔سوشل میڈیا پر وفاقی وزارء اور حکومتی شخصیات نے عمران خان کو مبارک باد دی۔پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا کہ ایک بار جو لیڈر بنا وہ ہمیشہ لیڈر رہے گا۔ریڈیو پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی جو ایک بار چیمپئن ہوتا ہے وہ ہمیشہ چیمپئن ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر پاکستانی عمران خان کی جیت اور بھارت کی شکست قرار دیتے رہے۔

تازہ ترین