• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر کے بعد  اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اسنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا اکاؤنٹ نفرت انگیز بیان، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور تشدد پر اکسانے کی وجوہات پر بند کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کر دیا تھا۔

یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور ویڈیوز ہٹائی تھیں۔


یوٹیوب کے مطابق ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا، ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔

خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔

تازہ ترین