لاہور کالج فور ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے آن لائن امتحانات نہ لینے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فور ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ بی اے اور بی ایس سی آنرز کے امتحانات آن لائن لیے جائیں۔
طالبات نے یونیورسٹی کے باہر جیل روڈ پر نعرے بازی بھی کی۔
لاہور کالج فور ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے کہا کہ جب آن لائن کلاسز لی ہیں تو امتحان بھی آن لائن ہونے چاہئیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے پیر 18 جنوری سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
شفقت محمود نے بتایا کہ 18 جنوری سے نویں سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسیں کھل جائیں گی اور پڑھائی شروع ہو جائے گی، جبکہ پرائمری سے مڈل کی کلاسیں 25 جنوری کے بجائے یکم فروری سے کھلیں گی۔
وفاقی وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ پرائمری سے 8 ویں تک کی کلاسوں کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔