• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: پاکستانی سفارتخانے میں یومِ دفاع کی پُر وقار تقریب

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے نے یومِ دفاع کو ایک پُر وقار تقریب کے ساتھ منایا، جس میں مادرِ وطن کا دفاع کرنے اور اس کی خودمختاری کی حفاظت کرنے والی بہادر افواج کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد صدراور وزیرِ اعظمِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر دفاعی اتاشی، بیلجیئن شہری، صحافی، کمیونٹی رہنما اور پاکستانی نژاد افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سفیر رحیم حیات قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے 6 ستمبر کی تاریخ اور اہمیت کو اجاگر کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ناصرف 1965ء کی جنگ میں دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دہانی ہے بلکہ یہ قومی اتحاد، استقامت اور وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کی علامت بھی ہے۔

سفیر نے اس دن کو اُن جانباز سپاہیوں کے نام کرنے پر زور دیا جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس عہد کی تجدید کی کہ پاکستان کا دفاع ایک مقدس اور اولین قومی فریضہ ہے۔

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

اس سال کی تقریب میں معرکۂ حق کے ہیروز کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی جرأت نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے اور آپریشن ردّالفساد کے شہداء کو بھی یاد کیا گیا جنہوں نے ملک کے تحفظ کے لیے جامِِ شہادت نوش کیا، اُن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی و خوش حالی اور اس کی افواج کی مزید طاقت، کامیابی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید