آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رام گوپال ورما کی امیتابھ کے ساتھ نئی فلم کی منصوبہ بندی

بالی ووڈ کی کرائم اور گینگ وار فلموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ہدایت کار اور  فلم پروڈیوسر رام گوپال ورما جو ان دنوں گوا میں مقیم ہیں۔ وہ اپنے پسندیدہ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کسی نئی فلم بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ انھوں نے امیتابھ کے ساتھ 2005 میں سرکار، 2008 میں سرکار راج اور 2017 میں سرکار 3 بنائی تھی۔ جس کے باعث گزشتہ چند برسوں سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ اب بالی ووڈ کے شہنشاہ کے ساتھ سرکار فور بنائیں گے۔ 

تاہم رام گوپال ورما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انکے بگ بی کے ساتھ دیگر فلم کے حوالے سے کچھ منصوبے ہیں اور یقیناً اس میں سرکار فور شامل نہیں۔


ورما نے اس موقع پر ہالی ووڈ کی مشہور فلم گوڈ فادر کی سیریز (1972، 1974 اور 1990) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے بھی فلم ساز فرانسس فورڈ کپولا سے یہ نہیں کہا کہ وہ اسکا پارٹ فور بھی بنائیں، مجھے یقین ہے کہ ایسا نہ کرنے کی کوئی اہم وجہ ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ جب آپ کسی چیز کو زیادہ دکھائیں گے تو پھر اسکا اثر ختم ہوجاتا ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ امیتابھ کے ساتھ انکا پلان ہے کہ کچھ نیا کریں، اور میں بگ بی کے ساتھ کچھ ایسی نئی چیز بنائوں جو اب تک میں نہیں کرسکا ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہوچکے ہوتے، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے مجھے اپنا منصوبہ ترک کرنا پڑا، جیسے ہی میں اپنی موجودہ فلموں کی تکمیل کرلونگا تو پھر اس منصوبے پر کام کرونگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید