• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا وائرس کے21 نئے مریض سامنے آگئے

بلوچستان کے 4 اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے21 نئے مریض سامنے آگئے، سب سے زیادہ 13مریض کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے، جبکہ کورونا میں مبتلا 24 مریض صحت یاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 555 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 4 اضلاع سے 21 نئے کیسز سامنے آئے، ان میں سب سے زیادہ 13 کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے، چاغی اور کیچ سے چار، چار، خضدار سے ایک کیس سامنے آیا، جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 488 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 24 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 200 ہوگئی، صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد188ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لئے 379 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 13مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 3.4 فیصد رہی۔

تازہ ترین