آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جرمنی میں کورونا وائرس کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور جرمنی سمیت یورپ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو اور ہلاکتوں میں بدستو ر اضافہ جاری ہے ، جرمنی میں کورونا کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔جرمن طبی حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1244 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے۔کورونا کے آغاز کے بعد سے یہ جرمنی میں ریکارڈ ہلاکتیں ہیں، جرمنی میں جمعرات کے روز مزید 25ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔جرمنی کے معتبر رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں مزید سختی کرنا ضروری ہو گیا ہے۔جرمنی میں پہلے ہی جنوری کے اواخر تک لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے، دوسری جانب امریکا میں مزید ایک لاکھ 8ہزار افراد میں کوووڈ 19کی تصدیق ہوگئی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران امریکا میں کوروناکےمزید 1946مریض دم توڑ گئے ، روس میں کورونا سے مزید 570ہلاکتیں ، 24ہزار 763نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ، بھارت میں کورونا سے مزید159ہلاکتیں اور 13746کیسز رپورٹ ، اٹلی میں کورونا کے مزید 522مریض چل بسے جبکہ 17246نئے کیسز سامنے آگئے۔

یورپ سے سے مزید