• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 9 کروڑ 43 لاکھ سے متجاوز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 331 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 17 ہزار 913 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار 778 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 425 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 73 لاکھ 46 ہزار 640 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 1 ہزار 856 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 41 لاکھ 2 ہزار 429 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 94 لاکھ 71 ہزار 604 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 937 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 42 لاکھ 28 ہزار 969 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 52 ہزار 130 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 43 ہزار 659 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 8 ہزار 291 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 83 لاکھ 94 ہزار 253 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 64 ہزار 495 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 20 ہزار 531 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 87 ہزار 295 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 33 لاکھ 16 ہزار 19 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 69 ہزار 949 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 28 لاکھ 72 ہزار 941 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 23 ہزار 664 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 73 ہزار 115 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 81 ہزار 325 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 23 لاکھ 52 ہزار 423 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 53 ہزار 314 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 52 ہزار 164 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 46 ہزار 537 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 23 ہزار 802 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 313 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 613 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہزار 118 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 432 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 45 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 793 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 908 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 422 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 73 لاکھ 26 ہزار 431 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 763 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 334 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 72 ہزار 99 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین