• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ ماہی میں6 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانا چاہتے ہیں،آسٹرین حکومت

ویانا(نمائندہ جنگ) پہلی سہ ماہی میں6 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت روڈلف انشوبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑے اہداف کی جانب گامزن ہیں اوریہ ویکسین 26 دسمبر سے آسٹریا میں دی جا رہی ہے۔ منگل تک تقریبا 53،000 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہےجمعرات کے روز وزیر صحت نے اعلان کیا کہ وہ پہلی سہ ماہی میں آسٹریا میں تقریبا 6 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اب تک بونٹیک ، فائزر سے 180،000 کین اور موڈرنا سے 10،000 کین آسٹریا پہنچ چکے ہیں۔ اس سہ ماہی کے اختتام تک دونوں مینوفیکچررز کی جانب سے صرف 12 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں آنی چا ہئے اب 14 جنوری جمعرات تک 74،000 ہزار افراد کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔ انشبور نے اعلان کیا کہ آسٹرا زینیکا نے پہلے غیر منظور شدہ ویکسین کے لئے بڑے آرڈر بھی دے رکھے ہیں۔ دوسری سہ ماہی میں شروع ہونے سے ترسیل میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگا کیونکہ آسٹریا نے یورپی یونین کے آرڈر کے حصے کے طور پر اضافی بائنٹیک ، فائزر سے 3.8 ملین کین کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین