• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں لاک ڈاؤن سےمتعلق فیصلہ آج متوقع

ویانا(اکرم باجوہ) کورونا کی سنگین صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ویانا میں فیڈرل چینسلری میں انتہائی اہم بات چیت ہوئی ہے ،وزیراعظم سبسٹین کرز مزید ماہرین سے مشاورت چاہتے ہیں،آسٹریا میں سب کو ہفتہ کے روز لاک ڈاؤن فیصلے کی توقع تھی لیکن فی الحال یہ فیصلہ موخر کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے تجارتی حلقوں کی جانب سے بھی حکومت پر شدید دباؤ ہے ۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے آج اتوار کو وزیر اعظم کی جانب سے ماہرین سے مشاورت کے بعد کسی فیصلے کی توقع کی جارہی ہے ۔ ماہرین کا ایک پینل چانسلری میں پریس کے سامنے پیش ہوگا۔ اس کے علاوہ ویانا سمرنگ میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں گندے پانی کے نمونے لئے گئے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا گیا ویانا میں ایک ابتدائی امتحان میں "برطانوی وائرس" کے مثبت نتائج سامنے آئے جس کا مطلب یہ ہے کہ اتپریورتی شاید ویانا شہر میں ایک طویل عرصے سے ہے۔ وزیراعظم کرز چیمبر آف کامرس کے سربراہ ہرالڈ مہرر سے ملاقات کریں گےاور تجارتی شعبہ پر مشاورت کریں گے۔مقامی میڈیا کے مطابق ایف ایف پی F2 ماسک کو ضروری پہننا لاگو کیا جا سکتا ہے۔اور تیسرے لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے اور صرف ہیرڈریسر،مذہبی ادارے،اور چھوٹے تجارتی مراکز کھولنے میں نرمی ہوسکتی ہے اور گیسٹرونومی،ھوٹل، فٹنس سنٹر،ثقافتی ودیگر عوامی مقامات بند رکھنے کے اعلانات متوقع ہیں۔
تازہ ترین