• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات، 1053935 رائے دہندگان حق رائے دہی استعمال کرینگے

میرپورخاص( نامہ نگار)صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انورچوہان نے کہا کہ پی ایس52 عمرکوٹIIکے ضمنی انتخابات کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیئے گئےہیں جس میں 1053935رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کیلئے128پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،حساس پولنگ ا سٹیشنو ں پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کے تحت رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوگی پولنگ اسٹیشن کے اندر بنیادی سہولیات پانی بجلی ٹوائلٹ اورمعذوروں کیلئے ریمپ کی سہولت ہوگی جس کی تصدیق متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اورڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے کی ہے ۔محکمہ اطلاعات میرپورخاص کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری کو بخوبی احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے صاف وشفاف انتخابات کو یقینی بنایاگیا ہے ۔ تمام امیدوار الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں،صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کا عمل آزادانہ منصفانہ اورقانون کے مطابق عمل میں لایا جائے گا اورکسی کو بھی پرامن انتخاب میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی اورقانون کی خلاف ورزی یا پولنگ کے دوران گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین