• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر منظور کو بطور ایم ڈی سرکاری ٹی وی بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ وفاقی کابینہ نے عامر منظور کی بطور ایم ڈی سرکاری ٹی وی معطلی کو کمپنیز ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی سرکاری ٹی وی کی معطلی میں کمپنیز ایکٹ 2017 کی سیکشن 190(1)کی خلاف ورزی کی گئی۔ ایم ڈی سرکاری ٹی وی کی معطلی کیلئے بورڈ ارکان کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں تھی۔ عامر منظور کو ایم ڈی کے عہدے سے معطل کرنے کیلئے 5 بورڈ ارکان موجود تھے۔ وفاقی کابینہ نے یکم جنوری 2021 کو کی گئی ایم ڈی سرکاری ٹی وی کی معطلی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ نے عامر منظور کو ایم ڈی سرکاری ٹی وی کے عہدے پر بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔ سرکاری ٹی وی بورڈ کی تشکیل نو کیلئے الگ سے سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو چیئرمین اور ممبر سرکاری ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹانے کی بھی منظوری دی ہے۔ وسیم رضا اور اصغر ندیم کو بھی بورڈ ممبران کے عہدوں سے ہٹانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا۔

تازہ ترین