آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان اسٹیل، سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا محنت کشوں سے مشاورتی اجلاس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل مل پر سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا محنت کشوں سے دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراءسید ناصر حسین شاہ ، سعید غنی، معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ اسٹیل مل کو بچانے کیلئے تمام آپشن استعمال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں اسٹیل مل کے معاملے پر سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے محنت کشوں سے دوسرے مشاورتی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میںپائلر کے کرامت علی ، ٹریڈ یونین رہنما حبیب جنیدی ، اسٹیل مل ورکرز اور آفیسرز ایسوسی ایشن رہنما شریک تھے۔محنت کشوں سے دو گھنٹے طویل تفصیلی مشاورت کی گئی اور ان سے تجاویز لی گئیں ۔ صوبائی وزراءنے کہا کہ آئندہ ہفتہ سندھ اسمبلی سے اسٹیل مل کی حوالگی سے متعلق قرارداد پاس کروائی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید