کلر سیداں (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرشہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کارکنان پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔
پی آئی اے کے دو طیارے 2015 میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں لیز پر لئے گئے تھے جو بہت مہنگی لیز تھی۔
طیاروں کی لیز جون میں ختم ہوئی، کورونا کے باعث بروقت اقساط ادا نہیں کی جاسکیں۔
طیارہ تحویل میں لئے جانے سے متعلق کیس کا دفاع کریں گے۔ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی کا موقف سنے بغیر کارروائی کی۔