• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر برفت کی مدت مکمل، قائم مقام کا تقرر نہ ہوسکا

کراچی( سید محمد عسکری) سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی چار سالہ مدت مکمل ہوگئی ہے تاہم مستقل وائس چانسلر تو دور سندھ حکومت تاحال ان کی جگہ قائم مقام وائس چانسلر بھی مقرر نہیں کرپائی ہے۔ جنگ کو معلوم ہوا کہ مستقل وائس چانسلر مقرر کرنے کی سمری گزشتہ 20 روز سے صوبائی مشیر نثار کھوڑو کے دفتر سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے تلاش کمیٹی نے بروقت تین نام بذریعہ محکمہ بورڈز و جامعات، صوبائی مشیر کو بھیج دیے تھے جہاں سے انھیں چیف سکریٹری اور وزیر اعلی سندھ کے پاس جانا تھا لیکن ناموں کی سمری پیر کو بھی چیف سیکریٹری تک نہیں پہنچ پائی۔ یاد رہے کہ سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز کے چیرمین کی سمری بھی چار مہینے تک صوبائی مشیر کے دفتر میں پڑی رہی تھی۔

تازہ ترین