• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے پکانے کے انوکھے انداز سے دُنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے معروف تُرک شیف براک ازدمیر نے بھی کورونا وائرس ویکسین لگوالی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تُرک شیف براک ازدمیر نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں تُرک شیف براک ازدمیر کو کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

براک ازدمیر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔‘

تُرک شیف نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ ہم جلد از جلد اس وبائی بیماری سے چھٹکارا پائیں گے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کرے۔‘

واضح رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 49 لاکھ 61 ہزار 696 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 31 ہزار 129ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 138 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 690 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 77 لاکھ 78 ہزار 429 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین