• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفتاب باغی اور کونسلر ریاض مرزا کی والدہ کے انتقال پر پی پی رہنمائوں کی تعزیت

لندن (نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما آفتاب احمد باغی اور لندن کی نیو ہیم کونسل کے سابق میئر کونسلر ریاض احمد مرزا کی والدہ کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ تعزیت کرنے والے رہنمائوں میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، چوہدری سیف، چوہدری یٰسین، چوہدری پرویز اشرف، چوہدری ریاض، شاہین کوثر داڑ، صاحبزادہ ذوالفقار، محسن باری، اظہر بڑالوی، آغا تنویر اقبال، چوہدری حق نواز، خواجہ کلیم، چوہدری شاہنواز، حافظہ عبدالرسول طاہر، عامر ذیشان، ریاض کوہمروی، اشرف چغتائی، چوہدری منظور، قاسم مجید، سردار عابد، خواجہ معین الدین، میاں افضل خالد، شبیر رصا، ملک منظور، شفقت ببلی، یاسر عرفات، وحید احمد، سمیہ علی، عنبر اعجاز، افسر شیخ، ظاہر حق ڈار، آصف علی خان اور دیگر شامل ہیں۔ آفتاب باغی اور ریاض مرزا اپنی والدین کی تدفین کے سلسلے میں بروقت میرپور آزاد کشمیر پہنچ گئے تھے۔ ان کی والدہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
تازہ ترین