امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ نے والد کی مدتِ صدارت کے آخری روز اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کردیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے منگیتر مائیکل بلوس کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ زندگی کا نیا باب اُن کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہیں۔
اپنی پوسٹ میں ٹفنی نے لکھا کہ ’وائٹ ہاؤس میں فیملی کے ہمراہ تاریخی مواقعوں پر سنہری یادیں سمیٹنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘
ٹفنی نے لکھا کہ ’وائٹ ہاؤس میں میری سب سے بہترین یاد مائیکل سے منگنی کا لمحہ ہے، میں شدت سے اپنی زندگی کے اگلے تمام باب مائیکل کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہوں اور پر جوش محسوس کررہے ہوں۔‘
دوسری جانب مائیکل بولس نے بھی انسٹاگرام پر اپنے اور ٹفنی کے رشتے کو پبلک کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا، اور لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کی پہلی محبت سے منگنی کرلی ہے۔
ٹفنی اور مائیکل کی پوسٹ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں ایوانکا بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ٹفنی ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی دوسری بیوی مارلا میپلز کی بیٹی ہیں۔ ٹفنی اداکارہ اور ٹی وی آرٹسٹ رہ چکی ہیں، سوشل میڈیا پر انتہائی فعال رہنے والی ٹفنی تب بحث میں آئیں جب انہوں نے رپبلکن كنوینشن میں تقریر کی جس کے لیے ان کے والد ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی کافی تعریف کی تھی۔
ٹفنی اور مائیکل کی دوستی کا آغاز 2018 میں یونان میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی قربتوں میں اضافہ ہونے لگا۔