• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ 2017ء کی سیلز ٹیکس ترامیم کالعدم قرار


سندھ ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2017 کی سیلز ٹیکس ترمیم کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔

عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق 3 اور 4 سی کو کالعدم قرار دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ سیلز ٹیکس سے متعلق فیصلہ کابینہ ہی کر سکتی ہے یہ اختیار کسی ایک فرد کو نہیں دیا جاسکتا۔


درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہاکہ وفاقی کابینہ نے سیلز ٹیکس سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار متعلقہ وزیر کو دیا تھا۔

درخواست گزار نے کہاکہ سیلز ٹیکس بڑھانے، کم کرنے کا اختیار ایک وزیر کے حوالے کیا گیا تھا۔

تازہ ترین