کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس بات کے امکانات ہیں کہ اعظم خان اور شرجیل خان کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں موقع مل سکتا ہے۔ محمد حفیظ کی شمولیت دستیابی سے مشروط ہے کیوں کہ اگر وہ ابوظبی چلے گئے تو ان کی ٹیم میں شمولیت مشکل ہوجائے گی۔
پشاور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے صوبیہ شاہد کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی پالیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیدا وار کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہوئے ہیں۔
پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے نئے سال سے امیدیں وابستہ کرلیں، انہوں نے 2026ء کو معاشی بہتری کا سال قرار دیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق اجلاس کے اختتام پر سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف نے اعلامیہ جاری کیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب اور سخت مالیاتی پالیسیوں کے باوجود معاشی شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کےلیے سنجیدہ ہے تو اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر آجائے۔
ایران نے امریکا کے کسی بھی ممکنہ حملے کا شدید ردعمل دینے سے خبر دار کر دیا۔ اس حوالے سے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف ایران کا ردعمل بہت سخت ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنا کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
50ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب جناح پولو فیلڈ لاہور میں منعقد ہوگئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کو احتجاجی خط ارسال کیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے یمن میں اپنے انسداد دہشت گردی یونٹس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ارشد وارثی کے والد نے ممبئی میں اپنی 23 جائیدادیں گنوا دی تھیں، والدین کے انتقال کے بعد جب وہ 16 برس کے تھے تو وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑے ہوگئے تھے، انکا کہنا تھا کہ میں نے سیلز مین کے طور پر کام کیا۔
افغانستان کے مسئلے پر پاک ایران خصوصی نمائندوں کا رابطہ ہوا ہے۔
بنگلادیش کی سابق خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل ہوگی۔
جامعہ کراچی کے ممتاز فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرئینز(انٹرنیشنل) کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور یوم جامعہ کے سلسلے میں قائم آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں یکم جنوری کو یوم جامعہ کو حتمی شکل دیدی ہے۔