• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین آر ڈی اے کا بارشی پانی سے ہارویسٹنگ منصوبے کا افتتاح

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) طارق محمود مرتضیٰ نے گزشتہ روز بلال مسجد مسلم پارک خیابان سرسید کا دورہ کیا اور بارش والے پانی سے ہارویسٹنگ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ انہوں نےکہا کہ راولپنڈی بارش والے پانی سے ہارویسٹنگ کرنے والا پنجاب کا دوسرا شہر ہے۔ انہوں نے کہا آر ڈی اے نے پانی کے ری سائیکل کو یو این ڈی پی کی مدد سے سراجیہ مسجد کے بعد بلال مسجد میں بھی شروع کر دیا ہے۔ مساجد میں پانی کی بہت ضرورت ہوتی ہے جسے پورا کرنے کیلئے پانی کی مقدار کو بڑھایا جا رہا ہے۔ بارش والا صاف اکٹھا کیا ہوا پانی مسجد کی دھلائی اور صفائی، وضو اور واش رومز میں استعمال کیا جائیگا۔ جبکہ وضو کے بعد وہی پانی مسلم پارک میں پودوں اور گھاس کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں روزانہ 400سے زائد نمازی وضو کرتے ہیں جبکہ نماز جمعہ کیلئے یہاں 1000سے1500 نمازی آتے ہیں۔ تقریب میں ریسرچ آفیسر یواین ڈی پی وقاص خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آرڈی اے محمد جنید تاج بھٹی، امام مسجد اور بلال مسجد کمیٹی کے سینئر ممبر حاجی محمد اصغر اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین