• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آج آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر

آج کراچی کی فضا مضرِ صحت ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 10 بجے کراچی دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر رہا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح 10 بجے کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا آج پہلے اور ویتنام کا شہر ہنوئی دوسرے نمبر پر رہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے۔

اس درجہ بندی میں 301 سےزائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔


واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے ساتھ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے شدید دھند نے بھی ڈیرے ڈالے رکھے جس کی وجہ سے شہر میں حدِ نگاہ کم ہو گئی۔

دھند اور موسمی خرابی کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ پر پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔

تازہ ترین