• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے اوپن سماعت کے بیان نے درباریوں کے چھکے چھڑا دیئے، شہباز گِل


معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اوپن سماعت کے بیان نے درباریوں کے چھکے چھڑا دیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی ذلت و رسوائی نااہل لیگ کا مقدر ہے، میاں مفرور نے پارٹی اکاؤنٹس کےذریعے بھی منی لانڈرنگ کی۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل لیگ نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کیا، ریکارڈ کے نام پر قطری خط، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ والے پروپیگنڈا میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیلبری فونٹ استعمال کرنے والی جعلساز محترمہ احتجاج کا ڈھونگ رچا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر عمران خان کو عمل درآمد کا چیلنج کردیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے ہوگئے، آپ نےفارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی، الیکشن کمیشن میں فوری درخواست دیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن کی جائے۔

تازہ ترین