• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی نیشنل کلے شوٹنگ چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

چھٹی نیشنل کلے شوٹنگ چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی، ایونٹ میں 9 ٹیموں کے 150 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

کارساز شوٹنگ رینج پر چھٹی کلے شوٹنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہوا۔

ایونٹ کا افتتاح نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے نائب صدر کموڈور غضنفر عباس نے کیا۔

ایونٹ میں 9 ڈپارٹمنٹ کے 150 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں، جو 3 سینئرز اور 2 جونئیرز کیٹیگریز میں مقابلہ کریں گے۔

چیمپین شپ میں نیوی، آرمی، سندھ، پنجاب، بلوچستان، ایچ ای سی، ایف آر اے، واپڈا اور اے ایس ایف کی ٹیمیں شریک ہیں، چیمپین شپ 25 جنوری تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین