• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری، مہندی تقریب 27، نکاح 29، استقبالیہ 30جنوری کو کراچی میں ہوگا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) بے نظیربھٹو شہیدکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں ،بختاور بھٹونے اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کیلئے ڈریس ڈیزائن کرالئے، شادی کے سلسلے میں تقاریب کا آغاز 24جنوری سے ہوگا

بلاول ہاؤس میں 24جنوری کو میلادمنعقدکی جائیگی ،مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری جب کہ استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا، آئندہ ہفتےسےبلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں گی

کوروناکےباعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جارہا ہے

تازہ ترین