• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر افسرکو آئی جی پولیس تعینات کرنا ناانصافی ہے،بلوچستان بارکونسل

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان بار کونسل کے جاری بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک جونیئر پولیس آفیسر کو بلوچستان میں آئی جی پولیس تعینات کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام پر ہمیشہ وفاق نے ظلم کے پہاڑ گرائے ہیں، ایک کرپٹ آفیسر جس کے خلاف نیب کیسسز ہیں ان کو چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا، بلوچستان بار کونسل نے پہلے دن سے اس کی تعیناتی پرتشویش کا اظہار کیا تھا، آج بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی چیف سیکرٹری کے خلاف ریمارکس دئیے ہیں،بیان میں کہا کہ موجودہ آئی جی پولیس بلوچستان سانحہ ساہیوال اور مرتضی بھٹو کیس میں بھی ملوث رہے ہیں اور عرصہ دراز سے سروس میں معطل بھی رہے ہیں انہیں بلوچستان میں تعینات کرنا بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے جس پولیس آفیسر کو آئی جی بلوچستان تعینات کیا گیا اس سےسینئر پولیس آفیسران موجود ہیں، وفاق کے اس قسم کے اقدامات بلوچستان میں مزید احساس محرومی میں اضافہ کرینگے۔ بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نئے آئی جی بلوچستان کو تبدیل کرکے کسی ایماندار باکردار پولیس آفیسر جس کا تعلق بلوچستان سے ہو ان کو تعینات کیا جائے۔
تازہ ترین